Monthly Horoscope Virgo

Monthly Horoscope of May 2023

یکم تا 8 مئی
مالی معاملات میں تنگی کا سامنا رہے گا۔ شریک حیات کے ساتھ بھی تعلقات خراب رہیں گے۔ ذہنی پریشانی کا شکار تھے تو وہ کافی حد تک دور ہو جائے گی۔ آپ کا مزاج بھی خوشگوار رہے گا۔ایسے کام جن میں قانون کی عمل داری ہو ان سے دور رہنے کی کوشش کریں ورنہ آپ کسی خطرناک مسئلہ کا شکار ہوسکتے ہیں۔ اندرون ملک سفر کے لیے جائیں گے۔ انداز گفتگو تلخ رہے گا۔ آپ کا رویہ اپنے والدین کے ساتھ بہتر نہ ہو گا۔ اپنی اُمیدوں اور خواہشات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے تگ و دو کرتے نظر آتے ہیں۔ اعلیٰ تعلیم سے وابستہ طالب علموں کی توجہ پوری طرح تعلیم کی طرف نہ ہو گی۔ وہ دوسرے کاموں میں اپنا زیادہ وقت ضائع کریں گے۔
9تا 16 مئی
علوم مخفی میں دلچسپی بڑھے گی اور مختلف کتابوں کا مطالعہ کریں گے۔ بہن بھائیوں اور رشتے داروں سے وابستہ توقعات پوری نہ ہو سکیں گی۔ حکومتی عہدیداروں یا قانونی نوعیت کے کوئی مسائل درپیش ہیں تو کوشش کرنے سے وہ حل ہو جائیں گے۔ انٹراور اس سے کم درجے کی تعلیم حاصل کرنے والے طالب علموں کی توجہ پوری طرح تعلیم کی طرف نہ رہے گی۔اُمیدوں اور خواہشات کی تکمیل کے کافی امکانات ہیں۔ بڑے بزرگوں کے ساتھ معاملات میں خرابی آ سکتی ہے۔ سیر و تفریح کے لیے جائیں گے۔ قرض دی رقم واپس نہ ملے گی۔ اندرون ملک سفر کے لیے اچھا وقت ہے۔ انعامی نمبرز اور بانڈ وغیرہ سے فائدہ ہو گا۔ گفتگو کی صلاحیت میں اضافہ ہو گا۔
17تا24 مئی
موسیقی میں دلچسپی لیں گے۔ وہ افراد جو گھر بنانا چاہتے ہیں یا تبدیل کرنا چاہتے ہیںاس عرصہ میں یہ کام ہر گز نہ کریں۔ بچوں کے ذریعے خوشیوں کا حصول ہو گا۔ وراثتی معاملات کا حل نکلتا دکھائی نہیں دیتا۔کسی بھی کام میں حتمی فیصلہ کسی کے مشورے پر عمل کرنے کی بجائے خود اچھی طرح سوچ سمجھ کر کرنازیادہ بہتر ہو گا۔ صحت میں خرابی کی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ ورنہ بیماری آپ کو لے بیٹھے گی۔ کپڑوں دوسری اشیاء کی خریداری کے لیے جائیں گے۔ گھریلو ماحول ناخوشگوار رہے گا۔ قانونی معاملات اور مقدمات کے حل کے لیے کوشش کریں، مسئلہ حل ہونے کے امکانات ہیں۔ بہن بھائیوں اور شریک حیات کے ساتھ تعلقات خراب رہیں گے۔
25تا 31 مئی
آپ کے مالی حالات میں بہتری آتی نظر آ رہی ہے۔ ملازمت پیشہ افراد کو کام میں اگر کسی پریشانی کا سامنا ہے تو وہ پریشانی بھی دور ہو جائے گی۔اُستاد اور روحانی بزرگ سے ملاقات کرنا آپ کے لیے فائدہ مند رہے گا۔کاروبار سے وابستہ افراد تجارت کے سلسلے میں اندرون ملک سفر کرنا چاہتے ہیں تو یہ آپ کے لیے فائدہ مند نہ رہے گا۔ بہن بھائیوں کے ساتھ تعلقات میں خرابی آئے گی، نیز ان سے ملنا جلنا بھی کم رہے گا۔ ملازمین سے وابستہ کام کے حل میں دشواری کا سامنا کرنا پڑے گا۔ قرضہ لینا چاہتے ہیں تو آپ کو ملتا نظر نہیں آ رہا۔ قانونی نوعیت کے درپیش مسائل ہیں تو کوشش کریں ان کا فیصلہ آپ کے حق میں ہو گا۔
سعد تاریخیں
1-18-23-28
نحس تاریخیں
8-14
لکی نمبر
1-5-9

× How can I help you?