Monthly Horoscope Taurus

Monthly Horoscope of May 2023

یکم تا 8 مئی
ذہنی پریشانی کا شکار رہیں گے۔ نہ ہی آپ اپنی ذات پرپوری طرح توجہ دے پائیںگے۔ اُمیدوں اور خواہشات کے پورے ہونے کی کوئی توقع نہیں ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ آپ اِن کی تکمیل کے لیے محنت کرتے نظرنہیںآرہے ہیں۔ لڑائی جھگڑے جیسے کاموں سے دور رہیں، چوٹ لگنے کا اندیشہ ہے۔ غیر ضروری اخراجات پر قابو پاتے نظر آ رہے ہیں۔ انعامی سکیمیں، لاٹری وغیرہ کھیلتے ہیںتو انعام نکلتا نظر آ رہا ہے۔ بڑے بہن بھائیوں اور یار دوستوں کے ساتھ تعلقات میںخرابی آئے گی۔ شریک حیات کے ساتھ خوشگوار تعلقات رہیں گے اورسیروتفریح کے لیے بھی جائیں گے۔ رواں دنوں میں آپ کا مزاج سخت رہے گا۔
9تا 16 مئی
انعامی سکیمیں، بانڈ، لاٹری وغیرہ کھیلتے ہیں تو اس سے بھی فائدہ ہوتا نظر آ رہا ہے۔قانونی نوعیت کے درپیش مسائل حل ہونے کی توقع ہے۔اپنی ذات اور خوبصورتی کی طرف توجہ دیں گے۔ ملازمت پیشہ افراد کو کام میں کسی پریشانی کا سامنا ہے تو اب دور ہوتی نظر آ رہی ہے۔ خفیہ دشمنوں کی وجہ سے چند ایک پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ آپ کار جحان مذہبی کاموں کی طرف کم رہے گا۔ قرضہ ملنے کے امکانات نہیں ہیں۔ گمشدہ اشیاء واپس ملنے کے امکانات ہیں۔ اولاد کے معاملات توجہ طلب رہیں گے۔ داماد کے ساتھ معاملات میں خرابی آئے گی۔ شریک کار سے وابستہ توقعات پوری نہ ہوں گی۔
17تا24 مئی
قرضہ لینے کے موزوں وقت نہیں ہے۔ اخراجات میں غیر ضروری اضافہ ہو گا اور ان کو کنٹرول بھی نہ کر سکیں گے۔ کرایہ پر یا ذاتی مکان کی خریداری کے لیے اچھا وقت ہے۔آپ کو مناسب قیمت پر اچھی جگہ مل جائے گی۔ لوگ آپ کی بات سننا پسند کریں گے۔ ممکن ہے کہ آپ کی رائے پر عمل بھی کیا جائے۔ کاروباری افرادکے کام میں اضافہ ہو گا۔ گاہکوں کا آنا جانا رہے گا اور نئے آرڈر بھی ملیں گے۔ شریک حیات کے ساتھ معاملات میں خرابی آئے گی۔ منگی اور شادی کے لیے موزوں وقت نہیں ہے۔ انعامی سکیمیں، بانڈ نمبر وغیرہ کھیلتے ہیں تو کوئی بڑا انعام نکلنے کی توقع نہیں ہے۔ صحت کے حوالے سے احتیاط کی ضرورت ہے۔
25تا 31 مئی
وہ ملازمت پیشہ افراد جن کی ترقی کی فائل کافی دیر سے رُکی ہوئی ہے، رواں عرصے میں اُس پر دوبارہ نظر ثانی کی جائے گی، اور ترقی کے امکانات بھی نظر آ رہے ہیں۔ساس کے ساتھ تعلقات میں خرابی آتی نظر آ رہی ہے۔ شراکتی کاروبار سے وابستہ افراد کو کام میں چند ایک مسائل کا سامنا ہو گا۔ ذاتی کاروبار سے منسلک افراد کے لیے یہ وقت بہتر ثابت ہو گا۔ آپ کی توجہ اپنی ذات پر زیادہ رہے گی۔ حکومتی عہدیداروں سے وابستہ اگر کوئی کام ہیں تو وہ سفارش کے بغیر حل نہ ہو سکیں گے۔ قرضہ لینا چاہتے ہیں تو اس سلسلے میں اپنے بہن بھائیوں اور حکومتی اور غیر سرکاری ادارے سے لینے کی کوشش کریں آپ کو کامیابی ملتی نظر آ رہی ہے۔ شریک حیات کے ساتھ تعلقات میںخرابی آئے گی۔
سعد تاریخیں
1-18-23-28
نحس تاریخیں
4-5-12
لکی نمبر
1-6-9

× How can I help you?