Monthly Horoscope Scorpio

Monthly Horoscope of May 2023

یکم تا 8 مئی
منگنی و نکاح کی رسومات کی ادائیگی کے لیے موزوں وقت نہیں ہے۔ وہ افراد جو رشتے کی تلاش میں ہیں ان کو کوئی کامیابی ملنے کی توقع نہیں ہے۔ دشمنوں سے مقابلے کی پوزیشن میں رہیں گے۔ لیکن مخالف افراد آپ کے خلاف سازشوں میں مصروف رہیں گے۔ بہن بھائیوں اور رشتے داروں سے ملنا جلنا ہو گا۔ سفر کے لیے جانا چاہتے ہیں تو اس کام کو سر انجام دینے اور اپنے مقصد میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے بہترین وقت ہے۔ آپ میںروزمرہ کاموں سے ہٹ کر کوئی اور دوسرے کام کرنے کا شوق پیدا ہو گا۔ صحت میں بہتری آئے گی۔ وہ افراد جو نوکری کی تلاش میں ہیں، اللہ کے فضل و کرم سے ان کو خوشخبری سُننے کو ملے گی۔
9تا 16 مئی
بہن بھائیوں اور یار دوستوں سے ملنا جلنا بھی رہے گا۔ رشتے کی بات چل نکلنے کے امکانات ہیں۔ عزت اور شہرت مستحکم رہے گی۔ انعامی سکیمیں، لاٹری وغیرہ کھیلتے ہیں تو آپ کو اُمید کے مطابق فائدہ حاصل نہ ہو سکے گا۔غیر ضروری اخراجات پر کافی حد تک قابو پا لیں گے۔ جائے پیدائش سے دور جانے کی لیے کی گئی کوشش رنگ لاتی نظر نہیں آ رہی۔ آپ کا انداز گفتگو لوگوں کے ساتھ تلخ رہے گا۔ ملازمت سے وابستہ افراد کو نوکری میں چند ایک پریشانیوں کا سامنا ہو گا۔اگر کسی خطرناک بیماری کا شکار ہیں تو صحت میںبہتری آتی نظر آ رہی ہے۔خریداری کے لیے جائیں گے۔ ننھیالی رشتے داروں سے وابستہ کام حل نہ ہو سکیں گے۔ادھار دی ہوئی رقم یا اشیاء کی واپسی کے قوی امکانات ہیں۔
17تا24 مئی
آپ اپنی محنت کے ساتھ ساتھ اپنی عقل اور چالاکی کا بھی استعمال کر کے فائدہ اٹھائیں گے۔اُمیدوں اور خواہشات کی تکمیل کیلیے سخت محنت کرنا پڑے گی، پھر بھی کوئی خاطر خواہ نتیجہ نہ نکلے گا۔آپ کے دشمن آپ کو مالی لحاظ سے نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ وہ خواتین و حضرات جو شادی کے لیے شریک حیات ڈھونڈ رہے ہیں، ان کو ایک اچھا اور اعلی درجے کا شریک حیات ملنے کی توقع ہے۔ کاروبار کی طرف خوب دھیان لگائیں گے اور سخت محنت کریں گے۔ محنت کی وجہ سے کاروبار میں بڑھوتری ممکن ہے۔ عشق و محبت کے معاملات میں کامیابی کاحصول ممکن نہیں ہے۔ اپنے پالتو جانوروں کا خیال رکھیں، وہ بیمار پڑ سکتے ہیں۔گھریلو ماحول خوشگوار رہے گا۔ سواری اور گھر کی مرمت کروائیں گے۔
25تا 31 مئی
ساس کے ساتھ تعلقات میںبہتری آئے گی۔ اگر خاندان کے دوسرے لوگوں سے ناراضگی ہے تو وہ بھی دور ہوتی نظر آ رہی ہے۔ حکومتی اداروں سے وابستہ اگر کوئی کام درپیش ہیں تو وہ حل ہوتے نظر نہیں آ رہے۔ ذاتی کاروبار کرنے والے حضرات کو کام میں چند ایک پریشانیوں کا سامنا ہو گا۔ شریک حیات کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئے گی، ان کے ساتھ سیروتفریح کے لیے بھی جائیں گے۔ لڑائی جھگڑے جیسے کاموں سے دوررہیں، آپ کو چوٹ لگنے کا اندیشہ ہے۔ صحت کے حوالے سے چند ایک پریشانیوں کا سامنا ہو گا۔ آپ کے اخراجات میں کمی آئے گی۔
سعد تاریخیں
1-23-28
نحس تاریخیں
4-5-12
لکی نمبر
1-5-9

× How can I help you?