Monthly Horoscope of May 2023
یکم تا 8 مئی
انعامی سکیمیں، لاٹری وغیرہ کھیلنا فائدہ مند رہے گا۔ آپ کی خواہشات پوری ہوتی نظر نہیں آ رہی ہیں۔ گھریلو معاملات بھی خراب رہیں گے۔ خفیہ دشمنوں سے آپ کو کسی قسم کی مصیبت کا خدشہ نہیں ہے، لیکن ظاہری دشمن آپ کو نقصان پہنچانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ قانونی معاملات کا شکار ہیں تو رواں دنوں میں ان کافیصلہ ہونا آپ کے لیے خوشخبری کا باعث بنے گا۔ کیونکہ یہ فیصلہ کافی حد تک آپ کی اُمید کے مطابق ہو گا۔ عمر میں بڑے لوگوں کے ساتھ آپ کے تعلقات خراب رہیں گے۔ ان سے وابستہ کام بھی حل نہ ہوں گے۔ سیروتفریح کے لیے جائیں گے۔ شادی بیاہ اور دیگر تفریحات و تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔ ڈرائیونگ کرتے وقت احتیاط کریں، حادثہ کا اندیشہ ہے۔
9تا 16 مئی
کاروبار سے وابستہ افراد کے کام میں بہتری آتی نظر آ رہی ہے۔ زیورات اور دوسری قیمتی اشیاء کی خریداری کرنے کے لیے جائیں گے۔خفیہ دشمنوں کی وجہ سے چند ایک پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ساس کے ساتھ تعلقات میں خرابی آئے گی۔گمشدہ اشیاء واپس ملنے کی توقع ہے۔ معاملات عشق و محبت سے دور رہیں،بدنامی کا باعث بنیں گے۔ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طالب علموں کی توجہ تعلیم کی طرف بھرپور رہے گی۔ شادی بیاہ اور دوسری تقریبات میں آپ کی شرکت کم رہے گی۔بہن بھائیوں سے وابستہ کام پورے ہونے کے امکانات ہیں۔ اولاد کے معاملات پر کوئی خاص توجہ نہ دیں گے۔
17تا24 مئی
اسٹا ک مارکیٹ میں تجارت سے کوئی مالی فائدہ ملنے کی توقع نہیں ہے۔خواہشات کافی حد تک پوری ہو جائیں گی۔ انٹرلیول سے اوپر کے طالب علموں کے لیے سعد وقت ثابت ہو گا۔ گھریلو حالات کشیدگی کا شکار رہیں گے۔ والدہ کے ساتھ تعلقات اچھے نہ ہوں گے۔ شریک حیات کے ساتھ تعلقات مجموعی طور پرٹھیک رہیں گے۔ صحت مجموعی طور پر اچھی رہے گی۔ عشق و محبت کے معاملات میں پیسہ لگائیں گے۔ عشق و معشوق کے معاملات میں لڑائی جھگڑے ہوں گے۔ ذہنی طور پر پریشانی کا شکار رہیں گے۔ بہن بھائیوں اور رشتے داروں کے ساتھ معاملات میں بہتری آئے گی اور آپ کے لیے مالی بہتری کا سبب بھی بنیں گے۔بیرون ملک سفر کرنا نقصان دے ثابت ہو گا۔ اچھے کھانے کھائیں گے۔
25تا 31 مئی
ملازمت سے وابستہ افراد کو کام میں اگر کسی پریشانی کا سامنا ہے تو وہ مسئلہ حل ہوتا نظر آ رہا ہے۔ بہن بھائیوں اور رشتے داروں سے ناراضگی ہے تو وہ دور ہوجائے گی اور تعلقات میں بہتری آئے گی۔ یاردوستوں اور رشتے داروں سے ملنا جلنا بھی ہو گا۔ آپ اپنا مال رفاعی کاموں میںکم خرچ کریں گے۔ قانونی نوعیت جیسے مسائل کا شکار ہیں تو اس کا فیصلہ اگر اس عرصے میں ہوتا ہے تووہ آپ کے لیے بہتر ثابت نہ ہو گا۔سیروتفریح کے کافی پلان بنائیں گے۔ لیکن چند ایک دفعہ ہی جا سکیں گے۔ ننھیالی رشتے داروں سے وابستہ اگر کوئی کام ہیں تو وہ حل ہو جائیں گے۔ اعلی تعلیم حاصل کرنے والے طالب علموں کی توجہ تعلیم کی طرف کم رہے گی۔آپ کے غیر ضروری اخراجات میں اضافہ ہوتا نظر آرہا ہے۔
سعد تاریخیں
3-12-16-25-30
نحس تاریخیں
4-5-14
لکی نمبر
3-7-8