Monthly Horoscope Aquarius

Monthly Horoscope of May 2023

یکم تا 8 مئی
مالی معاملات میں تنگی کا سامنا رہے گا۔قانونی معاملات میں دخل اندازی کرنے سے گریز کریں، ورنہ آپ کسی بڑے مسئلے کا شکار ہو جائیں گے۔ وہ افراد جو پہلے ہی قانونی معاملات کا شکار ہیں، ان کے مسائل مزید اُلجھنیں اختیار کر جائیں گے۔ کاروبار سے منسلک افراد کے پاس کام توہو گا،لیکن رقم ملنا مشکل ہو گا۔ صحت بہتر رہے گی۔ چوٹ یا زخم وغیرہ تھا تو وہ بھر جائے گا۔ وراثتی معاملات کو حل کرنے کی کوشش کریں،بہتر شکل رونما ہو گی۔ اندرون ملک سفر کریں گے،یہ سفر ذاتی کام کے سلسلے میں بھی ہو سکتا ہے اور دفتر کے کام کے سلسلے میں بھی ہو سکتا ہے۔ کرائے پر مکان لینا چاہتے ہیں تو جگہ اور مکان آپ کی خواہش کے مطابق نہ ہو گا اور اس بات کے امکانات بھی ہیں کہ ڈیل مکمل نہ ہو۔
9تا 16 مئی
شریک حیات اور اولاد کے ساتھ سفر کریں گے۔انعامی سکیمیں، لاٹری وغیرہ کھیلنا آپ کے لیے فائدہ مند رہے گا۔ عمر میں بڑے لوگوں سے وابستہ اگر کوئی کام ہیں تو کوشش کریں وہ حل ہو جائیں گے۔ کاروباری افراد کو چاہیے کہ کام کے حوالے سے فیصلہ کرتے ہوئے محتاط رویہ اختیار کریں۔ ورنہ معاملات میں خرابی آ سکتی ہے۔ حکومتی عہدیداروں سے وابستہ اگر کوئی کام ہیں تو وہ حل نہ ہو سکیں گے۔ زیورات، زمین وغیرہ کی فروخت آپ کے لیے فائدہ مند نہ رہے گی۔ وراثت وغیرہ کا مسئلہ ہے تو کوشش کریں وہ حل ہو جائے گا۔گھر کی تزئین و آرائش کی طرف رجحان رہے گا۔ مذہبی اُمور میں دلچسپی بڑھے گی، اور اس حوالے سے مختلف کتابوں وغیرہ کا مطالعہ بھی کریں گے۔
17تا24 مئی
امیدوں اور خواہشات کی تکمیل میں رکاوٹیں آئیں گی۔ یار دوست مددگار ثابت نہ ہوں گے۔ قانونی معاملات میں کامیابی ملے گی۔ آپ کا زیادہ تر دھیان بیرون ملک جانے کی کوششوں پر ہو گا۔ اس حوالے سے بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔مالی حوالے سے پریشانی رہے گی۔ اُمیدوں اور خواہشات کی تکمیل میں رکاوٹیں آئیں گی۔ آپ ذاتی طور پر کافی خوشگوار ہوں گے۔ آپ کا دھیان زیادہ تر اپنی ذات پر ہو گا۔ اچھے خواب آئیں گے۔ مذہب کی طرف رجحان بڑھے گا۔ مذہبی تقریبات میں جائیں گے۔ دشمنوں پر فتح پائیں گے۔ اولاد کی طرف کافی توجہ دیں گے اور ان کے کئی مسائل/پریشانیاں دور کرنے میں مدد کریں گے۔ کرایہ داروں کے ساتھ لڑائی جھگڑا ہو گا۔
25تا 31 مئی
ساس کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئے گی۔ آپ کا رجحان مذہبی کاموں کی طرف زیادہ رہے گا۔ قانونی نوعیت کے مسائل درپیش ہیں تو کوشش کریں حل ہو جائیں گے۔ کاروبار سے منسلک افراد کو کام میں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اندرون ملک سفر کرنا چاہتے ہیں تو وہ ممکن نہیں۔ ملازمین سے وابستہ کام مقررہ وقت پر حل نہ ہو سکیں گے۔ حکومتی عہدیداروں سے وابستہ کام حل نہ ہو سکیں گے۔ خاندانی یا ذاتی زمینیں ہیں تو اس سے فائدہ ہوتا نظر آ رہا ہے۔ انٹراور اس سے کم درجے کی تعلیم حاصل کرنے والے طالب علموں کی توجہ تعلیم کی طرف زیادہ رہے گی۔
سعد تاریخیں
3-8-16-20-21-30
نحس تاریخیں
4-5-10
لکی نمبر
2-3-6

× How can I help you?