Monthly Horoscope Libra

Monthly Horoscope of May 2023

یکم تا 8 مئی
آپ کے مزاج میںاورارادوں / فیصلوں میںاکثر تبدیلیاں رونما ہوں گی۔ مستقل مزاجی سے کام لیتے نظر نہیں آرہے۔سیروتفریح کے لیے جائیں گے۔ اولاد اور شریک کے ساتھ خوشگوار تعلقات رہیں گے۔ کسی قسم کی ناراضگی ہے تو مل بیٹھ کر حل کرنے کی کوشش کریں، معاملات حل ہو جائیں گے۔ انعامی سکیمیں، لاٹری وغیرہ کھیلتے ہیں تو انعام نکلتا نظر آ رہا ہے۔ملازمت پیشہ افرد کو نوکری کے حوالے سے چند ایک مشکلات آتی دکھائی دے رہی ہیں۔ صحت میںخرابی آئے گی۔ اگر علاج نہ کروایا تو بیماری طوالت اختیار کر جائے گی۔ کسی قسم کا خوف تھا تو وہ دور ہو جائے گا۔ وراثتی معاملات کا شکار ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ ذاتی زمین، جائیداد، سواری وغیرہ کی خرید و فروخت کے لیے موزوں وقت نہیں ہے۔
9تا 16 مئی
عمرہ زیارتوں کے سلسلے میں سفر کرتے نظر آ رہے ہیں۔اندرون ملک سفر کے لیے موزوں وقت نہیں۔ ملازمت سے وابستہ افراد کو نوکری میں چند ایک پریشانیوں کا سامنا ہو گا۔ ننھیالی رشتے داروں سے وابستہ اگر کوئی کام درپیش ہیں تو وہ حل نہ ہو سکیں گے۔صحت بہتر رہے گی اور اچھی اشیاء کھانے کو ملیں گی۔کپڑوں اور موبائل وغیرہ کی خریداری کے لیے جائیں گے۔کاروبارسے وابستہ افراد کو کام میں چند ایک پریشانیوں کا سامنا ہو گا لیکن اگر آپ کوشش کریں تو یہ پریشانیاں دور ہو جائیں گی۔معاملات عشق و محبت میں دلچسپی لیں گے اور محبوب کے اوپر اخراجات بھی کریں گے۔ حکومتی اداروں سے وابستہ کام ڈیل کے بغیر حل نہ ہو سکیں گے۔شراکتی کاموں کو سرانجام دیتے ہوئے محتاط رویہ اختیار کریں،ورنہ آپ مشکلات میں پھنس سکتے ہیں۔ اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے بیرون ملک اپلائی کرنے کے لیے اچھا وقت ہے۔
17تا24 مئی
انعامی سکیموں ، بانڈ نمبروں سے فائدہ نظر آہے ہیں۔بہن بھائیوں کے ساتھ تعلقات خراب رہیں گے۔ اس عرصے میں آپ کے اندر اپنا گھر بنانے کی خواہش جنم لے گی اور اس حوالے سے مثبت کوششیں بھی نظرآئیں گی۔قانونی معاملات میں کامیابی حاصل ہو گی۔ طالب علموں کی راہ میں آسانیاں آئیں گی اور ان کی کارکردگی بہتر رہے گی۔ خواتین بھی دلکش اور خوبصورت نظر آنے کے لیے اپنے اوپر اخراجات کریں گی۔ سیروتفریح پر جانے کا موقع ملے گا۔ زمین و جائیداد کی خرید و فروخت کے لیے یہ عرصہ بہتر ثابت ہو گا۔ مالی لحاظ سے یہ عرصہ مشکلات لے کر آئے گا۔ محنت زیادہ اور آمدن کم ہو گی۔ وہ ملازمت پیشہ افراد جو مشینری وغیرہ یا کوئی خطرناک کام کرتے ہیں اس عرصے میں زیادہ احتیاط کریں۔
25تا 31 مئی
انعامی سکیمیں، لاٹری،جوا،بانڈ وغیرہ کھیلتے ہیں تو آپ کو اس میں فائدہ ہوتانظر آ رہا ہے۔ آپ کی توجہ اپنی ذات پر زیادہ رہے گی۔ قرضہ لینا چاہتے ہیں تو کوشش کریں ، آپ کو ملتا نظر آ رہا ہے۔ نیز اس سلسلے میں اپنے بہن بھائیوں سے بھی رجوع کریں۔ کاروبار سے وابستہ افراد کو کام میں چند ایک مسائل کا سامنا ہو گا۔ آپ کو اپنی خواہشات کی تکمیل میں چند ایک پریشانیوں کا سامنا ہو گا۔ وراثت وغیرہ کا مسئلہ ہے تو کوشش کریں وہ حل ہو جائے گا۔ عمر میں بڑے لوگوں سے وابستہ اگر کوئی کام ہیں تو وہ مقررہ وقت پر حل نہ ہو سکیں گے۔ شریک حیات کے ساتھ تعلقات میں اونچ نیچ رہے گی۔
سعد تاریخیں
8-12-20-21-25
نحس تاریخیں
10-16
لکی نمبر
3-5-8

× How can I help you?