Monthly Horoscope of May 2023
یکم تا 8 مئی
کاروباری افراد کو کام کے حوالے سے چند ایک مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انعامی سکیمیں، لاٹری وغیرہ کھیلتے ہیں تو انعام حاصل نہ کر پائیں گے۔ آپ اپنی خواہشات کو عملی شکل دینے کے لیے کوشاں رہیں گے نیز چند ایک کے پورے ہونے کے امکانات بھی ہیں۔ چھوٹے بہن بھائیوں کے ساتھ ناراضگی رہے گی۔ گھریلو معاملات بہتر رہیں گے اور گھریلو سکون بھی میسر آئے گا۔ حکومتی عہدیداروں سے وابستہ کام حل نہ ہو سکیں گے۔ علوم مخفی کے حوالے سے آپ خاصی دلچسپی لیں گے۔ تعلیم کے سلسلے میں یا عمرہ کے سلسلے میں بیرون ملک سفر کی کوشش کر رہے ہیں تو آپ کی محنتیں رنگ لاتی نظر آ رہی ہیں۔ آپ کو اکثر افوائیں سننے کو ملیں گی کیونکہ آپ جلد بازی کے دوران غلط قدم اُٹھا سکتے ہیں۔
9تا 16 مئی
کرائے کی سواری یا مکان پر آمدن سے زیادہ اخراجات ہوں گے۔ علوم مخفی میں دلچسپی بڑھے گی۔حکومتی عہدیداروں سے وابستہ اگر کوئی کام درپیش ہیں تو کوشش کریں کامیابی ملتی نظر آتی ہے۔ مال رفاعی کاموں میں خرچ کریں گے۔بانڈ نمبر وغیرہ کھیلتے ہیں تو انعام حاصل کر سکتے ہیں۔ نمبروں کے لیے آپ ہمارے ادارے سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ کمپیوٹر اور خط و کتابت پر اپنا وقت صرف کریں گے۔ملازمین پر اعتبار کرنا نقصان کا باعث بنے گا۔ بُرے خواب آئیں گے۔ دوستوں سے وابستہ توقعات پوری نہ ہو سکیں گی۔ اندرون ملک سفر کرنا چاہتے ہیں تو وہ ممکن نہیں ہے۔
17تا24 مئی
کاروباری حوالے سے سخت محنت کریں گے اور عزت و شہرت حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ غیر ضروری اخراجات میں اضافہ ہو گا۔ سیروتفریح کرنے کے مواقع ملیں گے۔ ساس کے ساتھ جھگڑا متوقع ہے۔ اچھی نصیحت کرنے والے لوگ کم ملیں گے۔ کسی سے قرض لینا چاہتے ہیں تو اس عرصے میں مل جائے گا، لیکن جس شخص سے قرض لیا ہے اس کے ساتھ نرم اور مہذبانہ رویہ اختیار کریں۔ سفر کے دوران لڑائی جھگڑا ہو سکتا ہے۔ گھریلو ماحول ناخوشگوار رہے گا۔ جوا وغیرہ سے مالی فائدہ ہو گا۔ وہ ملازمت پیشہ افراد جن کی ترقی وغیرہ میں رکاوٹیں آ رہی تھیں اس عرصے میں کافی حد تک چھٹکارا مل جائے گا۔ زمین و جائیداد کے معاملات طے نہ ہو سکیں گے۔ داماد کے ساتھ ناراضگی رہے گی۔
25تا 31 مئی
ذاتی کاروبار کرنے والے افراد کے کام میںبہتری آتی نظر آ رہی ہے، لیکن شراکتی کاروبار سے وابستہ افراد کے کام میں کوئی تبدیلی نہ آئے گی۔ اولاد کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئے گی۔ اولاد اور شریک حیات کے ساتھ سیروتفریح کے لیے بھی جائیں گے۔ عمر میں بڑے لوگوں سے وابستہ اگر کوئی کام درپیش ہیں تو وہ حل نہ ہو سکیں گے۔ انعامی سکیمیں، لاٹری وغیرہ کھیلنا آپ کے لیے فائدہ مند رہے گا۔یار دوستوں سے ملنا جلنا کم رہے گا۔ز مین و جائیداد وغیرہ کی خرید و فروخت کرنا آپ کے لیے فائدہ مند ثابت نہ ہو گا۔ معاشرے میں اور لوگوں کی نظر میں آپ کی عزت پہلے کی طرح برقرار رہے گی۔
سعد تاریخیں
1-18-28
نحس تاریخیں
3-10-16-30
لکی نمبر
0-1-9