Monthly Horoscope Gemini

Monthly Horoscope of May 2023

یکم تا 8 مئی
کاروباری افراد کو کام کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ غیرضروری اخراجات پرقابو نہ پا سکیںگے۔ انعامی سکیمیں،لاٹری وغیرہ کھیلتے ہیں تو انعام نکلنے کی توقع نہیں ہے۔ آپ اپنی اُمیدوں کو پورا کرنے کے لیے کوشاں رہیں گے۔ اس سلسلے میں کسی مدد کی ضرورت ہو تو وہ بھی آپ کو ضرور ملے گی۔ امید یں پوری ہوتی نظر آ رہی ہیں۔ گھریلو ماحول خوشگوار رہے گا۔ لڑائی جھگڑے تھے تو وہ ختم ہو جائیں گے۔ قانونی معاملات کا شکار ہیں تو ان کے حل ہونے کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔ عشق و محبت جیسے کاموں سے دور رہیں آپ کو بدنامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اندرون ملک سفر کرتے ہیں تو آپ کو چند ایک پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
9تا 16 مئی
چھوٹی موٹی بیماری کا شکار ہو سکتے ہیں۔ کاروبار سے منسلک افراد کو کام میں چھوٹی موٹی پریشانیوں کا سامنا رہے گا۔ حکومتی عہدیداروں سے وابستہ اگر کوئی کام ہیں تو وہ حل نہ ہوسکیں گے۔ بیرون ملک سفر سے درپیش مسائل کافی حد تک حل ہو جائیں گے۔ معاملات عشق و محبت کی طرف رجحان رہے گا۔لوگوں کے ساتھ اندازِ گفتگو میں بہتری آئے گی۔ عمر میں بڑے لوگوںسے وابستہ کام حل ہو جائیں گے۔ ننھیالی رشتے داروں سے وابستہ اگر کوئی کام ہیں تو وہ مکمل طور پر حل نہ ہو سکیں گے۔مخالفین سے محتاط رہیں، آپ کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔ والد/ سُسر سے وابستہ توقعات پوری نہ ہو سکیں گی۔
17تا24 مئی
ملازمت پیشہ افراد کے عہدہ میں اضافہ کی توقع نہیں ہے۔ وہ افراد جو نوکری میں تبدیلی کے بارے میں سوچ رہے ہیں اور ان دنوں میں کوئی حتمی فیصلہ نہ لیں تو بہتر رہے گا۔ محفلوں اور دعوتوں میں جانا ہو گا۔ اولاد کی خوشی ملے گی۔ سفر کے لیے جانا ہو گا۔ گفتگو اور تحریر صلاحیت لوگوں کو متاثر کرے گی۔ یاردوستوں سے دور رہیں گے۔انعامی سکیمیں کھیلنا فائدہ مند رہے گا۔ کسی کو قرض نہ دیں۔ بیرون ملک یا عمر ہ پر جانے کے لیے کی گئی کوششوں کے مثبت نتائج نکلیں گے۔ صحت کے مسائل سامنے آئیں گے۔ اپنی عزت و وقار کا خیال رکھیں۔ آپ کے ملازمین آپ کی بدنامی کی وجہ بن سکتے ہیں۔
25تا 31 مئی
سیر و تفریح کے پلان بنائیں گے اور جائیں گے بھی۔ شادی بیاہ اور اسی طرح کی دوسری تقریبات میں آپ کی شرکت رہے گی۔ ملازمت پیشہ افراد کو نوکری میں چند ایک پریشانیوں کا سامنا ہو گا۔ ننھیالی رشتے داروں سے وابستہ اگر کوئی کام ہیں تو وہ رواں عرصے میںحل نہ ہو سکیں گے۔انعامی سکیمیں، لاٹری، بانڈ وغیرہ کھیلتے ہیں تو آپ کو اس سے فائدہ ہوتا نظر آ رہا ہے۔ آپ کی اکثر خواہشات پوری نہ ہو سکیں گی۔ کاروبار سے منسلک افراد کوکام میں اگر کسی پریشانی کا سامنا ہے تو وہ مسئلہ حل ہو جائے گا نیز کاروبارمیں بہتری آئے گی۔ کاروبار کے سلسلے میں بیرون ملک سفر کرنا چاہتے ہیں تو وہ ممکن ہے۔ ملازمین سے وابستہ کام مقررہ وقت پر حل نہ ہو سکیں گے۔
سعد تاریخیں
3-12-20-21-25-30
نحس تاریخیں
8-14
لکی نمبر
0-3-5

× How can I help you?