Monthly Horoscope of May 2023
یکم تا 8 مئی
رشتے داروںاور ہمسایوںکے ساتھ ناراضگی رہے گی۔ ذہنی پریشانی کا شکار رہیں گے ۔ یہ پریشانی وراثتی معاملات کو لے کر بھی ہوسکتی ہے۔ شریک حیات کے ساتھ خوشگوار تعلقات رہیں گے۔ منگنی نکاح کی رسومات کی ادائیگی کے لیے سعد وقت ہے۔ اندازِ گفتگو بھی بہتر رہے گا نیز لوگ آپ کی باتیں جلد مان لیں گے۔ مالی حالات میں بہتری آئے گی۔ اس کی ایک وجہ اپنے غیر ضروری اخراجات پر قابو پانا ہو گی۔ اولاد اور شریک حیات کے ساتھ سیروتفریح کے لیے جائیں گے۔ اعلیٰ افسران سے وابستہ کام حل نہ ہو سکیں گے۔ ملازمین پر زیادہ اعتبار کرنا نقصان دے ثابت ہو گا۔آپ کے مزاج میں تبدیلی نظر آ رہی ہے۔ نیز لوگوں کے ساتھ انداز گفتگو کچھ مناسب نہ ہو گا۔
9تا 16 مئی
شریک حیات اور ساس کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئے گی۔ عشق و محبت کے کاموں سے دور رہنا ہی بہتر ہو گا۔انٹراور اس سے کم درجے کی تعلیم حاصل کرنے والے طالب علموں کی توجہ تعلیم کی طرف زیادہ رہے گی۔آپ کے اخراجات شریک کار/ جنس مخالف پر ہوں گے۔ذاتی کاروبار سے منسلک افراد کو کام میں چند ایک مسائل کا سامنا ہو گا۔ آپ کا انداز گفتگو لوگوں کے ساتھ سخت رہے گا۔ سیر و تفریح کے لیے جائیں گے۔ بہن بھائیوں کے ساتھ بات چیت زیادہ رہے گی اور اپنے مسائل ان سے ضرور شیئر کریں، بہتر مشورہ ملے گا۔ حکومتی اداروں سے وابستہ کام حل نہ ہو سکیں گے۔
17تا24 مئی
عدالتی کاروائیوں یا قانونی لڑائی جھگڑوں میں ناکامی ہو گی۔ کرایہ داروں کے ساتھ جھگڑا متوقع ہے۔ ہمسایوں کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئے گی۔ شراکتی کاروبار میں شریک کار کے ذریعے دولت کا حصول ممکن ہے۔ کاروبار کو بڑھانےکے مواقع بھی ملیں گے۔ وراثتی معاملات میں کامیابی ملے گی۔ البتہ کسی بھی قسم کی سستی کا مظاہرہ نہ کریں۔ سواری اور مکان کی خرید و فروخت کے لیے موزوں وقت ہے۔ اُمیدوں اور خواہشات کی تکمیل ممکن ہے۔ بیرون ملک سفر کے لیے کی گئی کوششوں کے کوئی خاطر خواہ نتائج نہ نکلیں گے۔ گیسٹ ہاوس یا کرایہ کے مکان میں رہنے والے لوگوں کو چھوٹی چھوٹی پریشانیوں کا سامنا رہے گا۔
25تا 31 مئی
قرضہ لینا چاہتے ہیں یا کوشش کر رہے ہیں تو رواں عرصے میں اپنی کوشش کو جاری رکھیں، آپ کا کامیابی ملتی نظر آ رہی ہے۔ بیرون ملک سفر کرنا چاہتے ہیں تو وہ ممکن نہیں ہے۔ وراثت وغیرہ کا مسئلہ ہے تو کوشش کریں وہ حل ہو جائے گا۔بیرون ملک سفر کرنا چاہتے ہیں تو رواں عرصے میں فائدہ مند ثابت نہ ہو گا۔ آپ کے اخراجات قابو میں آتے نظر آ رہے ہیں۔ آپ کا انداز گفتگو لوگوں کے ساتھ سخت رہے گا، جس کی وجہ سے اکثر کام حل نہ ہو سکیں گے۔ اندرون ملک سفر کرنا چاہتے ہیں تو اپنی کوشش کو جاری رکھیں۔ آپ کا کامیابی مل جائے گی۔ ننھیالی رشتے داروں سے وابستہ کام حل نہ ہو سکیں گے۔
سعد تاریخیں
18-23
نحس تاریخیں
8-14
لکی نمبر
1-5-7