Monthly Horoscope of May 2023
یکم تا 8 مئی
بیرون ملک سفر کرنے کے لیے مناسب وقت نہیں ہے۔ دوران سفر اور بعد میں بھی آپ کسی نہ کسی پریشانی میں مبتلا رہیں گے۔ آپ کی اُمیدیں اور خواہشات پوری نہ ہو سکیں گے کیونکہ آپ ان کو پورا کرنے کے لیے کوئی عملی کام نہ کریں گے۔ بلکہ صرف خیالی پلائوہی پکائیں گے۔ سیروتفریح کے لیے جائیں گے۔ انٹرنیٹ اور کمپیوٹر کی طرف رجحان زیادہ رہے گا۔ شریک حیات کے تعلقات بہتر رہیں گے۔ خاندانی مسائل پیدا ہوں گے۔ اعلی تعلیم حاصل کرنے والے طالب علم تعلیم کی طرف پوری طرح توجہ نہ دیں گے۔ اگر یار دوستوں سے کسی مدد کی توقع ہے تو پوری نہ ہو سکے گا۔ خوراک کے حوالے سے خاص توجہ دیں گے۔ اولاد کی بہتر تربیت اور پرورش کرتے نظر آرہے ہیں۔
9تا 16 مئی
اندرون ملک سفر کے لیے جانا ہو گا۔یہ سفر خاندانی مسائل کے حل کے سلسلے میں بھی ہو سکتا ہے۔انٹراور اس سے کم درجے کی تعلیم حاصل کرنے والے طالب علموں کی توجہ تعلیم کی طرف پوری طرح ہو گی۔ حکومتی عہدیداروں سے وابستہ کاموں میں چھوٹی موٹی پریشانیوں کا سامنا ہو گا، لیکن کوشش سے مسائل حل ہو جائیں گے۔ گھریلو ماحول خوشگوار رہے گا۔ سامان کا دھیان رکھیں، چوری ہونے کا اندیشہ ہے۔ بہن بھائیوں اور قریبی رشتے داروں سے ملنا جلنا بھی رہے گا۔ قانونی نوعیت کے درپیش مسائل کا فیصلہ اگر ہوتا ہے تو وہ پوری طرح آپ کے حق میں نہ ہو گا۔ذہنی اور گفتگو کی صلاحیت میں اضافہ ہو گا۔ بہو/داماد کے ساتھ معاملات میں بہتری آئے گی۔ خریداری کرنے کے لیے جائیںگے۔
17تا24 مئی
وہ لوگ جو بیرون ملک جانے کا ارادہ کر رہے ہیں ان کی راہ میں رکاوٹیں آئیں گی۔بچوں کے حوالے سے پریشانی سامنے آئے گی۔ عشق و محبت کے معاملات میں خرابی متوقع ہے۔ دوران سفر بے احتیاطی کے سبب حادثہ کا اندیشہ ہے۔ میٹرک تک کے طالب علموں کے لیے بھی بہتر وقت ثابت ہو گا۔ ان کی امتحانات اور ٹیسٹ میں کارکردگی بہتر رہے گی۔ گھریلو ماحول خوشگوار رہے گا۔ چھوٹے بہن بھائیوں اور قریبی رشتے داروں کے ساتھ تعلقات بہتر ہوں گے۔ قانونی معاملات میں دخل اندازی سے گریز کریں،ورنہ آپ کسی بڑی مشکل میں پڑ سکتے ہیں۔ کاروباری افراد کے منصوبے اور ڈیلز ان کی اُمیدکے مطابق شکل اختیار نہ کر سکیں گی۔
25تا 31 مئی
قرضہ لینا چاہتے ہیں یا لینے کی کوشش کر رہے ہیں تو آپ کی محنت رنگ لاتی نظر آ رہی ہے۔ نیز اس سلسلے میں اپنے خاندان کے لوگوں سے بھی رابطہ ضرور کریں، ان کی طرف سے بھی کسی نہ کسی طرح کی مدد مل جائے گی۔ طالب علموں کی توجہ تعلیم کی طرف ضرورت کے مطابق رہے گی۔ نیز اگر نتائج کو لے کر پریشان ہیں تو آپ کے نتائج بہتر آئیں گے۔ آپ کا انداز گفتگو لوگوں کے ساتھ تلخ رہے گا۔ مالی حالات میں چند ایک پریشانیوں کا سامنا ہو گا۔ حکومتی اداروں سے وابستہ کام ڈیل کے بغیر حل نہ ہو سکیں گے۔ کاروبار سے منسلک افراد کو کام میںچھوٹی موٹی پریشانیوں کا سامنا ہو گا۔ ساس کے ساتھ ناراضگی تھی تو وہ دور ہو جائے گی۔ آپ کی چند ایک خواہشات پوری ہوتی نظر آ رہی ہیں۔
سعد تاریخیں
1-18-23-28
نحس تاریخیں
3-10-16-30
لکی نمبر
1-5-9