Monthly Horoscope Aries

Monthly Horoscope of May 2023

یکم تا 8 مئی
منگنی و نکاح کرنے کے لیے سعد وقت نہیں ہے۔ غیر ضروری اخراجات میں اضافہ ہو گا۔ جس کی وجہ سے آپ کو مالی تنگی کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔ وہ افراد جن کے شراکتی اکاونٹ کامسئلہ ہے وہ حل ہو جائے گا۔ وہ لوگ جو نوکری کی تلاش میں ہیں ان کو چاہیے کہ اپنی کوششوں کو جاری رکھیں،ملازمت ملنے کی توقع ہے۔ وہ افراد جو پہلے سے ہی نوکری کر رہے ہیں ان کو اپنے ساتھ کام کرنے والے افراد کی وجہ سے چند ایک پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وراثتی معاملات کو حل کرنے کے لیے مناسب وقت ہے بات چیت کے دوران سوچ سمجھ کر بولیں،کیونکہ آپ کی زبان سے ایسے الفاظ کی ادائیگی ہو گی جو سننے والے شخص کو پسند نہ آئیں گے اور جس کی وجہ سے آپ کی عزت بھی خراب ہو گی۔
9تا 16 مئی
شراکتی کام کے آغاز کے لیے اچھا وقت ہے۔ آپ کی توجہ فنون لطیفہ کی طرف زیادہ رہے گی۔ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طالبعلموں کی توجہ تعلیم کی طرف کم رہے گی۔ صحت بہتر رہے گی اور خوراک کی طرف توجہ زیادہ دیں گے۔بغیر سوچے سمجھے گفتگو کرنا آپ کو مہنگا پڑسکتا ہے۔ بہتر یہی ہے کہ صبروتحمل سے کام لیں۔ اکثر اوقات خیالوں میں گم رہیں گے اور خیالی پلائوپکاتے رہیںگے۔ ننھیالی رشتے داروں سے وابستہ توقعات پوری نہ ہوں گی۔ رشتے اور منگنی کے حوالے سے بہتر وقت ہے۔وراثتی معاملات کے حل کی کوئی شکل نہ نکل سکے گی۔ الیکٹرونکس کی اشیاء کی خریداری اور مرمت کروائیں گے۔
17تا24 مئی
قرضہ ملتا نظر نہیں آرہا۔ وہ افراد جو مستقل بیماری کا شکار ہیں ان کو چاہیے کہ احتیاط کریں ان کی بیماری شدت اختیار کرتی نظر آ رہی ہے۔ وہ افراد جو رشتے یا منگنی کے خواہش مند ہیںان کی یہ تمنا پوری ہو جائے گی۔ ملازمت پیشہ افرادکے کام میں آسانی آئے گی اور کام کو اچھے طریقے سے سمجھ پائیں گے۔سفر کرنے اور ویزے کے لیے اپلائی کرنے کے لیے موزوں وقت نہیں، ناکامی کا سامنا ہو گا۔ پرانے یار دوستوں سے ملاقات ہو گی۔ اپنے جذبات اور غصے کو قابو میں رکھیں،ورنہ معاملات خراب ہو سکتے ہیں۔ اولاد کی طرف توجہ دیں گے۔ انعامی سکیموں، پرچی وغیرہ سے مالی فائدہ ہو گا۔
25تا 31 مئی
بہو کے ساتھ تعلقات خراب ہیں تو اس میں بھی بہتری آئے گی۔ آپ کی چند ایک خواہشات پوری ہوتی نظر آ رہی ہیں۔ بڑے بہن بھائیوں اور یار دوستوں سے وابستہ اگر کوئی غلط فہمی تھی تو وہ دورہو جائے گی اور تعلقات دوبارہ استوار ہوں گے۔ انعامی سکیمیں، لاٹری وغیرہ کھیلنا آپ کے لیے فائدہ مند نہ رہے گی۔ سیروتفریح کے پروگرام بنائیں گے، لیکن ان کوبھی عملی شکل دینے میں کامیاب نہ ہو سکیں گے۔ وراثت وغیرہ کا مسئلہ ہے تو وہ حل نہ ہو سکے گا۔ اولاد کے ساتھ تعلقات میں بگاڑ پیدا ہوتا نظر آ رہاہے۔ حکومتی عہدیداروںسے وابستہ اگر کوئی کام ہیں تو وہ حل نہ ہو سکیں گے۔ شریک حیات کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئے گی۔انداز گفتگو لوگوں کے ساتھ خوشگوار ہو گا۔
سعد تاریخیں
8-12-20-21-25
نحس تاریخیں
3-10-30
لکی نمبر
2-5-8

× How can I help you?