Aries

یکم تا 8 اگست
ایسے کاموں میں دخل اندازی سے گریز کریں جو آپ کی عزت و وقار میں کمی کا باعث بنیں۔کاروبار سے منسلک افراد کو کام میں چند ایک پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔گھریلو سکون میسر آئے گا۔ طالب علموںکا تعلیم کی طرف رجحان بڑھے گا اور کامیابی کے لیے سخت محنت بھی کرتے نظر آتے ہیں۔ خاندان یا عمر میں بڑے لوگوں سے وابستہ اگر کوئی کام ہیں تو وہ حل ہو جائیں گے۔ زمین و جائیداد، زیورات کی خرید و فروخت کے لیے یہ وقت آپ کے لیے بہتر ثابت نہ ہو گا۔ شریک حیات اور اولاد کے ساتھ تعلقات میں اونچ نیچ رہے گی، لیکن معاملات جلدحل بھی ہو جائیں گے۔ لوگوںسے بہت زیادہ خواہشات اور توقعات وابستہ نہ رکھیں۔
9تا 16 اگست
تحریری اور تقریری صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔ قانونی اور عدالتی مسائل کے حل کے لیے اچھا وقت ہے۔ ملازمت پیشہ افراد کو نوکری میں پریشانی کا سامنا رہے گا۔ اسی دوران آپ جلد بازی میں کوئی ایسا فیصلہ لیتے نظر آ رہے ہیں جس پر بعد میںآپ کو افسوس ہو گا۔ سیرو تفریح کے لیے جائیں گے۔ شریک حیات کے ساتھ بھی تعلقات بہتر رہیں گے۔لمبے سفر سے گریز کریں، حادثہ کا خدشہ ہے۔بہن بھائیوں اور رشتے داروں سے میل جول رہے گا۔ اولاد کی طرف توجہ دیں گے۔صحت کے حوالے سے لاپرواہی، بیماری میں طوالت کا سبب بنے گی۔ قرض دی ہوئی رقم یا اشیاء واپس ملنے کی توقع کی جا سکتی ہے۔گھریلو ماحول خوشگوار رہے گا۔
17تا24 اگست
کوشش جاری رکھیں رواں دونوں میں چند ایک خواہشات پوری ہونے کی توقع ہے۔ انعامی سکیمیں، بانڈ نمبر وغیرہ کھیلنے کے لیے مناسب وقت نہیں ہے۔ کیونکہ آپ مالی فائدہ حاصل نہ کر سکیں گے۔ کس قسم کی ذہنی پریشانی ہے تو دور ہو جائے گی لیکن شریک حیات کے ساتھ معاملات میں خرابی آتی نظر آ رہی ہے۔ انٹر و میڑک کے طالب علموں کے اندر تعلیم کے حوالے سے سنجیدگی کا عنصر نظر نہیںآ رہا ہے۔ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طالب علموں کے پاس تعلیم سے متعلقہ فیصلے کرنے کے لیے موثر وقت ہے۔ وہ افراد جو قرض لینے کی کوشش کر رہے ہیں ان کی محنت بھی رنگ لاتی نظر آ رہی ہے۔ پچھلے کچھ عرصے میں اگر آپ کی کوئی شہ گم ہو گئی تھی وہ واپس مل جائے گی۔
25تا 31 اگست
ملازمت پیشہ افرادکے لیے یہ عرصہ بہت محتاط رویہ کو ظاہر کر رہا ہے ۔ قانونی معاملات نتیجہ خیزشکل اختیار نہ کر سکیں گے۔ کاروباری افراد کام میں بہتری کے لیے محنت کرتے نظر آ رہے ہیں نیز ان کو محنت کا پھل بھی ضرور ملے گا۔ بہن بھائیوں کے ساتھ ناراضگی پیدا ہو گی۔آپ کے خلاف شازشیں کریں گے بیرون ملک سفر کے امکانات نظر نہیں آرہے۔ انعامی سکیمیں، لاٹری، ریس وغیرہ کھیلنے والے افراد کو ان کاموںسے مالی آمدن ہو گی۔ غیر ضروری اخراجات میں اضافہ ہو گا۔ شادی بیاہ کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ چند ایک پرانے دوستوں سے ملاقات بھی ہو گی۔ مکان یا سواری کی خریداری کرنے کے لیے جانا ہو گا۔ علاوہ ازیں کافی امکانات ہیں کہ آپ خریدلیں۔
سعد تاریخیں
3-4-8-17-21-30
نحس تاریخیں
13-19
لکی نمبر
9-5-3

× How can I help you?