Monthly Horoscope Leo

Monthly Horoscope of May 2023

یکم تا 8 مئی
اندرون ملک سفر کرنے سے گریز کریں، آپ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ صحت کے حوالے سے احتیاط کی ضرورت ہے۔ حکومتی افسران سے وابستہ کوئی کام ہیں تو وہ حل ہوتے نظر نہیں آتے۔گھر کی مرمت اور تزئین و آرائش کی طرف رجحان رہے گا۔ گھریلو معاملات کو بہتر انداز میں حل کرنے کے لیے موزوں وقت ہے۔انعامی سکیمیں، لاٹری وغیرہ کھیلتے ہیں تو انعام نکلنے کی توقع ہے۔ وراثتی معاملات کا شکار ہیں تو یہ مزید اُلجھنیں اختیار کرتے نظر آتے ہیں۔مالی حالات بہتر رہیں گے۔ اندازِ گفتگو میں بہتری آئے گی،لوگ آپ کی بات سُننا اور ماننا پسند کریں گے۔ دشمنوں سے مقابلے کی پوزیشن میں رہیں گے۔ان سے کسی قسم کی پریشانی کا کوئی اندیشہ نہیں ہے۔
9تا 16 مئی
قرضہ ملنا مشکل ہے۔ بہتر یہی ہے کہ اخراجات پر قابو پانے کی کوشش کریں۔بہن بھائیوں اور رشتے داروں کے ساتھ ملنا جلنا رہے گا۔چند ایک خواہشات پوری ہوتی نظر آتی ہیں۔خط و کتابت کی طرف رجحان زیادہ رہے گا۔ شراکتی بنیادوں پر کام کرنا فائدہ مند رہے گا۔اندرون ملک سفر کرنا چاہتے ہیں تو کوشش کر یں سفر ممکن ہے اور آپ کے لیے فائدہ مند رہے گا۔حکام اعلی سے وابستہ کام حل ہو جائے گا۔ آپ کے اختیارات میں بھی اضافہ ہو گا۔ گھریلو ماحول خوشگوار رہے گا۔ گھر کی تزئین و آرائش پر دلچسپی لیں گے۔ کاروباری افراد کے کام میں تیزی رہے گی۔
17تا24 مئی
قانونی معاملات میں ناکامی ہو گی لہذا کوشش یہی کریں کہ مقدمات کا فیصلہ اس عرصے میں نہ ہو۔ کسی کو قرض نہ دیں۔جلد واپسی کے امکانات بہت کم ہیں۔ ساس کے ساتھ لڑائی جھگڑے زیادہ ہوں گے۔شریک حیات کا برتائو اچھا رہے گا۔ آپ جنس مخالف کی توجہ کا مرکز بنیں گے۔ علمی اور دینی قابلیت میں اضافہ ہو گا۔ چند ایک خواہشات کی تکمیل ہو گی۔ بہن بھائیوں کے ساتھ ناراضگی پیدا ہو گی۔لیکن معاملات جلد حل ہو جائیں گے۔ جانور پال رکھے ہیں تو ان کی دیکھ بھال پر آپ کافی وقت لگائیں گے۔ صحت خراب ہے تو لاپرواہی مت برتیں۔ اچھی اشیاء کھانے کو ملیں گی۔ انعامی سکیمیں کھیلتے ہیں تو انعام حاصل نہ کر سکیں گے۔
25تا 31 مئی
کاروبار سے منسلک افرادکے کام میں نسبتاً بہتری آتی نظر آ رہی ہے۔ کاروبار سے ہونے والے منافع میں بھی اضافہ ہو گا۔بہن بھائیوں کے ساتھ ناراضگی ہے تو وہ دور ہو جائے گی اور تعلقات میں بہتری آئے گی۔ اگر ان سے وابستہ کوئی کام ہیں تو ان سے نرمی سے پیش آئیں، آپ کا کام ہو جائے گا۔ ساس کے ساتھ تعلقات میں خرابی آتی نظر آ رہی ہے۔ عمر میں بڑے لوگوں سے وابستہ اگر کوئی کام ہیں تو وہ آپ کی اُمید کے مطابق حل نہ ہو سکیں گے۔ خاندانی یا ذاتی زمین ہے تو اس سے حاصل ہونے والی آمدن میں کمی واقع ہو گی۔ حکومتی عہدیداروں سے وابستہ اگر کوئی کام ہیں تو کوشش سے وہ حل ہو جائیں گے۔ معاشرے میں آپ کی عزت میں بہتری آئے گی۔
سعد تاریخیں
8-16-20-21-25
نحس تاریخیں
4-5-12
لکی نمبر
7-8-0

× How can I help you?