یکم تا 8جون
اس ہفتہ میں کسی قریبی علاقے میں سفر کے لیے جانا پڑے گا۔ بہتر نتائج کے حصول کے لیے محنت زیادہ کرنا پڑے گی۔ اس عرصہ میں گھریلو معاملات میں کچھ تبدیلی آتی دکھائی دے رہی ہے۔ والدین اوربہن بھائیوںکے ساتھ تعلقات کی نوعیت پہلے اگر کشیدگی کا شکار تھی تو اب بہتری آئے گی۔ وہ افراد جو تعلیم و تربیت سے منسلک ہیں۔ اس ہفتے کی کواکبی پوزیشن آپ کو خاصا فائدہ دے گی۔ انعامی سکیموں میں حصہ لینا آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گا۔ کاروباری صورتحال کے حوالے سے حالات سازگار رہیں گے۔ آپ کو لوگوں سے رابطہ کے حوالے سے مسائل پیش آئیں گے۔ قانونی معاملات کو لے کر پریشان تھے تو یہ وقت ایسا ہے کہ جب آپ کو اِن کا حل ملنے کی توقع ہے۔
9تا 16جون
انعامی بانڈ اور نمبر وغیرہ کھیلنے والے افراد کو اس عرصہ میں جیت کی خوشی ملنے کی توقع ہے۔ وہ افرادجو روزی کی تلاش میں ہیں یا موجودہ نوکری سے بہتر نوکری کے متلاشی ہیں ان کو چاہیے کہ ہمت مت ہاریں اور کوشش کرتے رہیں، اللہ کے فضل و کرم سے کامیابی ملنے کے امکانات ہیں۔ فضول اخراجات میں اضافہ کی وجہ سے مالی معاملات میں تنگی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ علاوہ ازیں بڑے بھائیوں سے مالی مدد کے یا کسی اور کام کے حل کے منتظر ہیں تو وہ کام ہونے کی کوئی توقع نہیں ہے۔ طالب علموں کا دھیان تعلیم کے ساتھ ساتھ دوسری سرگرمیوںکی طرف بھی رہے گا۔
17تا24جون
اولاد کے معاملات توجہ طلب رہیں گے۔ انعامی سکیموں اور دوسرے آسان ذرائع سے آمدن کا حصول ہو گا۔ آپ کی گفتگو کی صلاحیت بڑھ جائے گی اور آپ کے لیے دوسروں کو اپنی بات سمجھانا مشکل نہ رہے گا۔بیماری ہونے کی صورت میں فوراً علاج کروائیں، ورنہ بیماری طوالت اختیار کر سکتی ہے۔لوگوں پر جلد اعتبار نہ کریں۔ آپ کو دھوکہ دینے کی کوشش کریں گے۔ غیر ضروری اخراجات پر کافی حد تک قابو پالیں گے۔ نوکری ملنے کی توقع نہیں ہے۔شریک حیات کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئے گی۔غیر شادی شدہ افراد کے لیے اچھے رشتے آتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اپنے غصے اور جذبات پر قابو رکھنے کی کوشش کریں، ورنہ کام حل نہ ہو سکیں گے اور آپ کے مخالفوں میں بھی اضافہ ہو گا۔
25تا 30جون
انعامی سکیمیں، لاٹری وغیرہ کھیلنا آپ کے لیے فائدہ مند رہے گا۔ اولاد کے ساتھ ناراضگی تھی تو وہ دور ہوتی نظر آ رہی ہے اور اولاد آپ کے حکم کی تکمیل بھی کرے گی۔ اندرون ملک سفر کرنا چاہتے ہیں تو آپ کی یہ خواہش پوری ہوتی نظر نہیں آ رہی۔ داماد کے ساتھ ناراضگی پیدا ہوسکتی ہے ۔ بہن بھائیوں کے ساتھ تعلقات میں تھوڑی بہت خرابی آئے گی۔ ان سے وابستہ اگر کوئی کام ہیں تو وہ حل نہ ہو سکیں گے۔ شادی بیاہ اور اس طرح کی دوسری تقریبات میں آپ کی شرکت رہے گی۔ قانونی نوعیت کے مسائل درپیش ہیں تو کوشش کریں ان کا فیصلہ آپ کے حق میں ہوتا نظر آ رہا ہے۔ ملازمت پیشہ افراد کو نوکری میں چند ایک پریشانیوں کا سامنا ہو گا۔
June Horoscope
No Comments
Recent Posts
- June Horoscope June 23, 2021
Categories
- Aries (1)